پاکستانی عوام کی اکثریت انتہا پسندی اور طالبان کی مخالف ہے، سروے

بدھ 2 جولائی 2014 21:53

پاکستانی عوام کی اکثریت انتہا پسندی اور طالبان کی مخالف ہے، سروے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) امریکی ادارے کے سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت ملک میں انتہا پسندی اور طالبان کی مخالف ہے۔ امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی اور طالبان کے موضوع پر سروے اپریل سے مئی کے دوران چاروں صوبوں میں کیا۔سروے کے مطابق پاکستان میں 66 فیصد افراد کو مذہبی انتہا پسندی پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

تاہم 24 فیصد لوگ مذہبی انتہا پسندی کو ملک کے لیے خطرہ نہیں سمجھتے۔سروے میں 59 فیصد افراد نے کالعدم تحریک طالبان کی مخالفت میں رائے دی جبکہ 8 فیصد لوگ طالبان کے حق میں ہیں۔ ایک تہائی افراد نے کوئی رائے ظاہر نہیں کی۔پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق مذہبی انتہا پسندی کے موضوع پر بنگلادیش میں کیے گئے سروے میں 69 فیصد افراد اور ملائیشیا میں 63 فیصد افراد نے مذہبی انتہا پسندی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :