منی لانڈرنگ کیس، برطانیہ میں میں 2 پاکستانی مجرم قرار

جمعرات 3 جولائی 2014 11:25

منی لانڈرنگ کیس، برطانیہ میں میں 2 پاکستانی مجرم قرار

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) برطانوی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں 2 پاکستانی نژاد شہریوں کو مجرم قرار دے دیا ہے، دونوں کو 10 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لندن کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں 2 پاکستانی نژاد شہریوں 43 سالہ سعید انور اور 45 سالہ سید عالم کو مجرم قرار دے دیا ہے، دونوں پر پرالزام تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو رقم فراہم کی، دونوں کو 10 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔

برطانوی حکام کے مطابق دونوں ملزم رقم کے لین دین کا کاروبار کرتے تھے، انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز کی منی لانڈرنگ کی، خدشہ ہے کہ یہ رقم پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کو فراہم کی جا تی تھی۔ پولیس کی تحقیقات سے پتا چلا کہ دونوں ملزم جرائم پیشہ افراد کو رقم فراہم کرتے تھے، ملزمان کو 4 سال پہلے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ملزم سید عالم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :