بھارتی ٹی وی اداکارہ سارہ خان پاکستانی ٹیلی فلم میں کام کریں گی
جمعرات 3 جولائی 2014 12:09
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) بھارت میں چھوٹی اسکرین کی سپر اسٹار سارہ خان اب پاکستانی ٹیلی فلم میں بھی کام کریں گی۔
(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نجی انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل پر عید الفطر کے موقع پر ’’تجھ سے ہی رابطہ‘‘ نامی ٹیلی فلم نشر کی جائے گی، ٹیلی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس نے دو شادیاں کررکھی ہیں اور وہ پیار اور فرض کے درمیان الجھا ہوا ہے۔
یہ کردار دبئی سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد اداکار یاسر شاہ نبھائیں گے جو ٹیلی فلم کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ اداکارہ سارہ خان ٹیلی فلم میں یاسر شاہ کی دوسری بیوی کا کردار نبھائیں گی جو بھارتی نژاد کینیڈین ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی چینل میں نشر کئے گئے فیملی سوپ ’بدائی‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے سارہ خان پاکستان کے ٹی وی ناظرین میں خاصی مقبول ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.