چند آسان طریقے : رمضان شریف میں صحت مند رکھ سکتے ہیں

جمعرات 3 جولائی 2014 12:39

چند آسان طریقے : رمضان شریف میں صحت مند رکھ سکتے ہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت ہی مقدس ،اور اپنے نفس پر قابو پانے کی مشق ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے میں مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے۔ اس برس رمضان کی آمد شدید گرمیوں میں ہوئی ہے۔ اس لیے روزے داروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے رمضان کی تیاری کریں۔

گویا انسان کے لیے ضروری ہے کہ اس کے جسم میں پانی کی مقدار صحیح ہو، وہ رمضان کے دوران اعتدال میں کھائے اور اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ اسے مناسب آرام میسر ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین کہتے ہیں کہ چند چھوٹی باتوں کا دھیان رکھ کر مسلمان روزے میں بھی اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ افطار پر اعتدال سے خوراک لیں، چینی اور چربی سے بنی چیزوں سے پرہیز کیا جائے، کیونکہ یہ کھانے نہ صرف انسانی میٹابولیزم پر منفی اثرات ڈالتے ہیں، بلکہ اس سے سر میں درد ہو سکتا ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔

(جاری ہے)

روزہ کھولنے کے لیے کھجور اور دہی، پانی اور تازہ پھلوں کا رس استعمال کرنا چاہیے۔ دس منٹ تک انتظار کرنے کے بعد معدنیات والی خوراک لیں۔ سحری ضرور کریں اور اس میں ایسی غذا کھائیں جس میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوں جیسا کہ روٹی اور دالیں۔ رمضان عبادات کا مہینہ ہے،جس میں نیند کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے،لیکن 24 گھنٹے میں کم از کم 8 گھنٹے سونے کی کوشش ضروری ہے۔

روزے کی وجہ سے ورزش بھی ترک نہیں کرنی، چاہے اس کو ہلکاپھلکا کر لیں۔

رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت ہی مقدس ،اور اپنے نفس پر قابو پانے کی مشق ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے میں مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے۔

لاہور (ویب ڈیسک) اس برس رمضان کی آمد شدید گرمیوں میں ہوئی ہے۔

اس لیے روزے داروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے رمضان کی تیاری کریں۔ گویا انسان کے لیے ضروری ہے کہ اس کے جسم میں پانی کی مقدار صحیح ہو، وہ رمضان کے دوران اعتدال میں کھائے اور اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ اسے مناسب آرام میسر ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین کہتے ہیں کہ چند چھوٹی باتوں کا دھیان رکھ کر مسلمان روزے میں بھی اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

افطار پر اعتدال سے خوراک لیں، چینی اور چربی سے بنی چیزوں سے پرہیز کیا جائے، کیونکہ یہ کھانے نہ صرف انسانی میٹابولیزم پر منفی اثرات ڈالتے ہیں، بلکہ اس سے سر میں درد ہو سکتا ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ روزہ کھولنے کے لیے کھجور اور دہی، پانی اور تازہ پھلوں کا رس استعمال کرنا چاہیے۔ دس منٹ تک انتظار کرنے کے بعد معدنیات والی خوراک لیں۔

سحری ضرور کریں اور اس میں ایسی غذا کھائیں جس میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوں جیسا کہ روٹی اور دالیں۔ رمضان عبادات کا مہینہ ہے،جس میں نیند کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے،لیکن 24 گھنٹے میں کم از کم 8 گھنٹے سونے کی کوشش ضروری ہے۔ روزے کی وجہ سے ورزش بھی ترک نہیں کرنی، چاہے اس کو ہلکاپھلکا کر لیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/227451#sthash.Y6Uh970n.dpuf