اداکارہ صوبیہ خان نے اپنی 23 ویں سالگرہ مری میں منائی

جمعرات 3 جولائی 2014 12:46

اداکارہ صوبیہ خان نے اپنی 23 ویں سالگرہ مری میں منائی

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء ) اداکارہ صوبیہ خان نے اپنی 23 ویں سالگرہ مری میں منائی ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبیہ خان پشتو فلم ”جوار گر“ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے گزشتہ دو ہفتوں سے مری میں مقیم ہیں ا و ر اسی وجہ سے انہوں نے اپنی سالگرہ فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ جس میں شاہد خان ،شاہ سوار ،اقراء خان ،سنبل ،جہانگیر خان جانی ،جونی ملک ،ارشد خان ،نگاہ حسین اور سونوچل کے ساتھ منائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔ فلم کے فنکاروں نے اداکارہ صوبیہ خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور تحائف بھی پیش کئے ۔ اس حوالے سے صوبیہ خان نے ”اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء “سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ مری میں سالگرہ منانے کا بڑا لطف آیا ۔ پشتو فلم کی شوٹنگ کیلئے مری آئی ہوں جس کی ریکارڈنگ کا سلسلہ کئی روزسے جاری ہے ۔جس میں میراکردار مختلف نوعیت کا ہے جس کو فلم بین مدتوں یاد رکھے گیں۔ انہوں نے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :