قطر ائیر ویزنے پشاور کے لیے معطل اپنی فضائی سروس بحال کر دی

جمعرات 3 جولائی 2014 14:09

قطر ائیر ویزنے پشاور کے لیے معطل اپنی فضائی سروس بحال کر دی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آٹھ دنوں کے وقفے کے بعد قطر ائیر ویز کی پہلی پروازلینڈ کر گئی۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ائیرویز نے پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پشاور کے لئے اپنی سروسز معطل کر دی تھیں، تاہم ائیرلائینز کی جانب سے پشاور کے لئے اپنی سروسز بحال کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔جس کے بعد آٹھ دنوں کے وقفے کے بعد دوحہ سے قطر ائیرویز کی پہلی پرواز گذ شتہ صبح پانچ بجے پشاور پہنچ گئی۔ قطر ائیرویز کا طیارہ 6 بجکر 30 منٹ پر دوحہ کے لئے واپس روانہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :