بھارت میں روزانہ اوسطاً جنسی زیادتی کے 92 مقدمے درج ہوتے ہیں ,نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو

جمعرات 3 جولائی 2014 14:27

بھارت میں روزانہ اوسطاً جنسی زیادتی کے 92 مقدمے درج ہوتے ہیں ,نیشنل کرائم ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) بھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ اوسطاً جنسی زیادتی کے 92 مقدمے درج ہوتے ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فی ایک لاکھ خواتین میں جنسی زیادتی کے واقعات کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔بیورو کے اعداد و شمار کے حساب سے سنہ 2013 میں دہلی میں ریپ کے 1636 مقدمات درج ہوئے جو ملک میں درج ہونے والے مقدمات کا چار اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد تھے۔

یہ اعدادوشمار ان واقعات کے ہیں جنھیں پولیس میں رپورٹ کیا گیا اور مقدمہ درج ہوا اور بھارت میں ریپ کے بہت سے معاملے پولیس تھانوں تک پہنچ ہی نہیں پاتے۔دہلی میں خواتین کی کل تعداد 87 لاکھ 80 ہزار ہے اور اس حساب سے 2013 میں یہاں ریپ کے مقدمات کی شرح 18.63 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں گذشتہ برس کے دوران ایسے واقعات کے مقدمات کے اندراج میں دس فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

2012 میں یہاں یہ شرح صرف آٹھ اعشاریہ دو چھ فیصد ہی تھی۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ریپ کے واقعات میں دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر میزورام رہا جہاں ایسے معاملات کی شرح 17.8 فیصد رہی جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں تین فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق پوری ریاست میں خواتین کی آبادی پانچ لاکھ ہے۔فہرست میں تیسرے مقام پر سکم تھا جہاں خواتین کی کل آبادی صرف دو لاکھ 95 ہزار ہے تاہم اوسطاً ملک میں ریپ کے کل مقدمات میں سے تقریباً ساڑھے چودہ فیصد یہاں درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :