اقبال محمود کی خدمات وفاق کےحوالے، غلام حیدر جمالی قائم مقام آئی جی سندھ مقرر

جمعرات 3 جولائی 2014 14:44

اقبال محمود کی خدمات وفاق کےحوالے، غلام حیدر جمالی قائم مقام آئی جی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) سندھ حکومت نے اقبال محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جارہی ہیں ان کی جگہ فیاض لغاری کی خدمات درکار ہیں تاکہ انہیں آئی جی سندھ بنایا جاسکے۔ نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی تک ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقبال محمود کو 7 اپریل 2014 کو سندھ حکومت کے بھرپور اصرار پر آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :