امریکی صدر اوباما کا سعودی فرمانرواء شاہ عبداللہ کو ٹیلیفون‘ عراق کی صورتحال اور داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تبا دلہ خیا ل

جمعرات 3 جولائی 2014 15:08

امریکی صدر اوباما کا سعودی فرمانرواء شاہ عبداللہ کو ٹیلیفون‘ عراق ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی فرمانرواء شاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کیا ہے اور عراق کی صورتحال اور داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق باراک اوباما نے عراق میں نقل مکانی کرنے والوں کیلئے 50کروڑ ڈالر کی امداد پر سعودی عر ب کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق دونوں رہنماوں نے علاقے میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :