پیرمحل،احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں آٹھ افراد شدید زخمی

جمعرات 3 جولائی 2014 17:24

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء ) احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں آٹھ افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر680/21گ ب میں احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں آٹھ افراد جن میں محمد رضوان ولد محمد حنیف ، ضیاء حنیف دختر محمد حنیف ، محمد عابد ولد محمد حنیف ، محمد حنیف ولد محمد بوٹا ، محمد جاوید ولد نذیر احمد ، لیا قت علی ولد نذیر احمد ،فرزانہ کوثر زوجہ محمد جاوید اور زمان ارشد ولد محمد ارشد شدید زخمی ہوگئے تصادم کی وجہ احاطہ کا تنازعہ بیان کی گئی شادمان کالونی میں نالی کے تنازعہ پر بلال حسین ولد لال حسین کو مجاہد نے سرمیں اینٹ مارکر زخمی کرڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی۔

متعلقہ عنوان :