دوگھنٹے کے سفرکے دوران مسافراپنے پاؤں ٹب میں رکھ سکیں گے اوربارمیں شراب بھی پی سکیں گے،ٹرین انتظامیہ

جمعرات 3 جولائی 2014 18:10

دوگھنٹے کے سفرکے دوران مسافراپنے پاؤں ٹب میں رکھ سکیں گے اوربارمیں ..

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء)جاپان کی ایک نئی ریل سروس کے مسافروں کو سفر کے دوران اپنے پاؤں ٹب میں رکھ کر بیٹھنے کی سہولت میسر ہو گی۔جاپان کی مشرقی ریل کمپنی شنجو اور فوکوشیما شہروں کے درمیان نئی شنکانسین نامی بلٹ ٹرین چلائے گی۔جاپانی اخبار کے مطابق اس نئی سروس کی خاص بات پرتعیش سہولیات کے علاوہ مسافروں کو سفر کے دوران اپنے پاؤں ٹب میں رکھ کر بیٹھنے کی سہولت ہو گی۔

(جاری ہے)

دو گھنٹے کے سفر کے دوران مسافر اپنے پاؤں ٹب میں رکھ کر بیٹھ سکتے ہیں، اس کے بعد وہ لانج کار میں جا کر مقامی شراب ساکے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں،ریل کمپنی نے کہاکہ اس سروس پر 50کروڑ ین(تقریبا پانچ کروڑ ڈالر)لاگت آئے گی۔ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ اس ریل سروس کے ڈیزائنروں کو پانی کے غیرضروری ضیاع سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔ہید یوکی تیروئی نے بتایا کہ ہمیں ٹبوں کے درمیان کشن لگانے ہوں گے تاکہ گرم پانی باہر نہ گر سکے۔جاپان کی 50سال پرانی شنکانسین ٹرین 2,400کلو میٹر کا فاصلہ 320کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے طے کرتی ہیں۔