خیرپور،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس مقابلے کی سماعت، ملزم کو 10 سال قید کی سزا

جمعرات 3 جولائی 2014 20:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پریالو پولیس مقابلے کی سماعت، ملزم کو 10 سال کی قید کی سزا، اینٹی ٹیرزم کورٹ (ATC) کے جج سید کوثر علی بخاری نے پریالو تھانے کے پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملزم رحیم بخش ولد شہمیرانصاری کو جرم ثابت ہونے پر دس سال کی قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سناکر جیل بھیج دیا، عدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :