خادم الحرمین کی مسجد الحرام کا توسیعی حصہ کھولنے کی ہدایت

جمعہ 4 جولائی 2014 12:01

خادم الحرمین کی مسجد الحرام کا توسیعی حصہ کھولنے کی ہدایت

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) خادم حرمین شریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیزنے مسجدالحرام کاتوسیعی حصہ ماہ رمضان کے دوران نمازیوں کیلیے کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

توسیعی حصہ کھلنے کے بعد مسجد الحرام میں 6 لاکھ 25 ہزار اضافی عبادت گزار نماز ادا کر سکیں گے، ایوان خادم الحرمین الشریفین ذرائع کے مطابق توسیعی حصہ کھلنے سے6لاکھ 25 ہزار اضافی عازمین مسجد حرم کے اندر اور احاطے میں نمازادا کر سکیں گے، علاوہ ازیں مطاف کے توسیع شدہ حصہ کی پہلی اوردوسری منزل بھی کھولنے کا حکم دیا گیا۔

جس سے ایک گھنٹے میں40 ہزار عازمین فریضہ سرانجام دے سکیں گے، مسجد الحرام میں کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبدالرحمن القحطانی نے بتایاکہ مسجدکی سیکیورٹی کیلیے ایک ہزار 250 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور270 ٹی وی اسکرینوں کے ذریعے عازمین کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ادھر سعودی شہریوں نے ماہ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مکہ پولیس، میونسپلٹی اورایوان خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔