خیرپور میں ڈنڈا بردار افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، 2 رضاکار زخمی

جمعہ 4 جولائی 2014 14:28

خیرپور میں ڈنڈا بردار افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، 2 رضاکار زخمی

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) بگرو میں ڈنڈا بردار افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 رضاکار زخمی ہوگئے۔ خیرپور کے نواحی گاؤں بگرو میں علی الصبح پولیو ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچے تو اچانک اہل علاقہ پولیو ورکرز کو دیکھتے ہی مشتعل ہوگئے اور ان پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

دیہاتیوں نے ڈنڈے مار مار کر پولیو ٹیم کے رضاکار منظور اور بدر کٹوہر کو شدید زخمی کردیا جبکہ دونوں رضاکار اپنی جان بچا کر شدید زخمی حالت میں علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ پولیو ٹیموں پر حملوں کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ اس قسم کے واقعات خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں سے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :