ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی 11 ستمبر کو پاکستان آئے گی

جمعہ 4 جولائی 2014 14:59

ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی 11 ستمبر کو پاکستان آئے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی 11ستمبر کو پاکستان آئے گی، دبئی سے شروع ہونے والا 12ممالک کا سفر میگا ایونٹ کے آغاز سے 100روز قبل 6نومبر کو میلبورن میں مکمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ فاتح ٹیم کو منتقل کی جانے والی پہلی مستقل ٹرافی 1999میں آسٹریلیا کے نام ہوئی تھی، اس سے قبل ہر بار مختلف ٹرافیزٹائٹل جیتنے والوں کا مقدر بنتی رہیں، 15سال قبل لندن کے ہنر مندوں کی تیار کردہ 60سینٹی میٹر بلند اور 11کلو وزنی ٹرافی اس بار 2015 کے چیمپئن کی منتظر ہوگی، آئی سی سی پریس ریلیز کے مطابق دبئی سے سفر شروع کرنے کے بعد ٹرافی کا پہلا پڑائو4جولائی کو کولمبو میں ہوگا، لاہور میں 1996میگا ایونٹ کا فائنل جیتنے والے ملک کے اسٹار کرکٹرز استقبال کرینگے،3روزہ دورہ کے دوران میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے مابین 6جولائی کو پہلے ون ڈے میچ میں بھی ٹرافی کھلاڑیوں اور شائقین کا جوش بڑھائے گی.

دبئی واپسی کے بعد 19جولائی سے 5روز تک ٹرافی دفاعی چیمپئن بھارت میں توجہ کا مرکز بنے گی، بنگلہ دیش،انگلینڈ،اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے بعد پاکستان کا 3روزہ دورہ 11ستمبر سے شروع ہوگا،اس کے بعد افغانستان، جنوبی افریقہ،زمبابوے، یو اے ای، جمیکا و بارباڈوس کا سفر مکمل ہوگا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 14فروری سے 29مارچ تک شیڈول میگا ایونٹ کے آغاز سے پورے 100دن قبل اسے میلبورن میں سجایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ ورلڈ کپ ٹرافی تھامنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے، سفر دبئی سے شروع کرنے کی واحد وجہ یہ نہیں کہ کرکٹ کی عالمی باڈی کا مرکزی دفتر یہاں 2005سے کام کررہا ہے، یو اے ای نے 1996کے بعد پہلی بار کوالیفائی کرکے بھی اپنا استحقاق منوالیا۔

متعلقہ عنوان :