سچن ٹنڈولکر کو نہیں جانتیں، ماریا شراپووا اخباروں کی سرخیوں میں ، کئی بھارتیوں کے لیے توہینِ مذہب سے کم نہیں

جمعہ 4 جولائی 2014 17:27

سچن ٹنڈولکر کو نہیں جانتیں، ماریا شراپووا اخباروں کی سرخیوں میں ، کئی ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) ماریا شراپووا ایسی وجہ سے سرخیوں میں ہیں جو کئی بھارتیوں کے لیے توہینِ مذہب سے کم نہیں۔ انہوں نے ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سچن ٹنڈولکر کو جانتیں۔ یہ جواب بھارتیوں کو اس قدر ناگوار گذرا کہ انہوں نے خود ماریہ کو پہچاننے سے ہی انکار کرنا شروع کردیا ہے۔

بے شمار لوگوں کا جواب کہ ” کون ماریہ شراپووا “ اب سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

(جاری ہے)

کسی نے اسے مذاحیہ انداز میں استعمال کیا اور کہا کہ ٹنڈولکر بھارت میں خدا ہیں اور ماریہ بے مذہب ہیں وہ شاید اسی لیے ٹنڈولکر کو نہیں جانتیں۔ انٹرنیٹ پر ایسی تبدیل شدہ تصاویر بھی موجود ہیں جن میں ماریا ٹنڈولکر کے سامنے زمین پر بیٹھی دعا کر رہی ہیں۔ ایک اور جگہ انہیں نے خدا سے دعا کرتے دکھایا گیا ہے کہ وہ شراپووا کو ’معاف کر دے کیوں کہ انھیں اندازہ نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہی ہیں۔ ایک فین نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سچن کے بارے میں لاعلمی کے اظہار کے بعد ماریہ اگلا میچ ہارگئیں۔ یہ جان نیمار اور میسی نے بھارتی کرکٹ اسٹار کے ریکارڈز زبانی یاد کرنا شروع کردیے ہیں۔