پیرمحل، نامعلوم چور نمبردارنی کے گھر کا صفایاکرگئے

جمعہ 4 جولائی 2014 17:33

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء)نامعلوم چور نمبردارنی کے گھر کا صفایاکرگئے نقدی طلائی چاندی کے زیورات قیمتی پارچات چوری کرلئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع شہابل شاہ بستی گاہی شاہ کی رہائشی اختر بی بی المعروف نمبردارنی دختر سبحان شاہ سابقہ لیڈی کونسلر کے گھر سے نامعلوم چور رات کے وقت گھر میں داخل ہوکر پیٹی کے تالے توڑکر نقدی نو ہزار روپے کنگن چاندی وزنی سات تولہ کوکاطلائی ، آٹھ عدد زنانہ سوٹ چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف 457/380ت پ درج کرلیا ۔