روہڑی اور سکھر کے تمام اہم چوراہوں پر قائم تمام ہوٹل پردے لگا کر کھول دیے گئے
جمعہ 4 جولائی 2014 18:37
سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) روہڑی اور سکھر کے تمام اہم چوراہوں پر قائم تمام ہوٹل پردے لگا کر کھول دیے گئے، نشاندھی کے باوجود انتظامیہ کے احکامات تاحال فائلوں تک محدود، پولیس اور متعلقہ افسران کے اہلکاروں کی موجیں، کئی پولیس اسٹیشنوں کے کھانے بھی ان پردہ دار ہوٹلوں سے جانے لگے، میڈیا میں نشاندھی کے بعد پردہ دار ہوٹل بند ہونے کے بجائے پولیس اور دیگر اہلکاروں نے بھی اپنے بھتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے رمضان المبارک کے دوران سکھر اور روہڑی کے بیشتر ہوٹلوں کو بند کر دیا جاتا تھا۔ اور ضلعی انتظامیہ اور ان کے ماتحت افسران ان ہوٹلوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری رکھتے تھے تاکہ رمضان المبارک کا احترام قائم رہے۔(جاری ہے)
اسی طرح متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے اہلکار بھی رمضان المبارک آرڈیننس پر عمل در آمد کے لیے ہمیشہ متحرک نظر آتے تھے۔
تاہم اس مرتبہ سکھر و روہڑی کے تقریباً تمام علاقوں میں قائم ہوٹل بدستور کھلے ہوئے ہیں فرق صرف اتنا پڑا ہے ان تمام ہوٹلوں کے باہر پردے یا قناتیں لگا دی گئی ہیں۔ اس طرح کھلے عام رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے صرف بڑے ہسپتالوں اور دور دراز علاقوں کو جانے والی بسوں کے اڈوں پر ہوٹل کھولنے کی اجازت انتظامیہ سے حاصل کرنی پڑتی تھی۔ مگر اب روہڑی و سکھر کے ایسے علاقوں میں بھی پردہ دار ہوٹل کھلے ہوئے ہیں جہاں پر نہ تو کوئی ہسپتال ہے اور نہ ہی کوئی بس اسٹینڈ ہے۔ دوسری جانب ان ہوٹلوں کی انتظامیہ سرے عام دعویٰ کرتی ہے کہ ان کے یہ ہوٹل متعلقہ افراد کو بھاری بھتہ دینے اور انہیں کھانے کھلانے کے عیوض کھلے ہوئے ہیں۔ واضع رہے کہ اس طرح کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر سکھر نے اس خلاف ورزی کا سختی کے ساتھ نوٹس بھی لیا ہے اور متعلقہ افراد کو ایسے ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ تاہم دو روز گزرنے کے باوجود پردہ دار ہوٹلوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ آسکی۔ جبکہ سکھر و روہڑی کے عوام ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو سے یہ توقع کر رہے ہیں کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لیکر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پابند کریں گے کہ وہ احترام رمضان آرڈیننس پر مکمل طور پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.