زیابیطس حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے،امریکی تحقیق

جمعہ 4 جولائی 2014 21:07

زیابیطس حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے،امریکی ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء)ذیابیطس کی بیماری جسے شوگر بھی کہا جاتا ہے اگر حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔یہ انکشاف کیا ہے امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی کے ماہرین نے جن کا کہنا ہے کہ ذیابطیس کے شکار مریض کی حالت اگر ابتر ہوجائے تو یہ دن بدن دماغی صلاحیتیں کم کرتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیقی میں یہ بات سامنے آئی ہے اگر شوگر کا شکار مریض اپنی بیماری پر قابو نہ پاسکے تو گزرنے والی ہر دہائی کے ساتھ اس کی دماغی صلاحیتیں 20فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق شوگر کے مرض کے باعث جسمانی نسیں دماغ کو درکار خون کی فراہمی صحیح طرح نہیں کر پاتی جو دماغ کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ذیابطیس کے شکار مریضوں کی تعداد 2کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔