کراچی ،صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ،فی تولہ قیمت 48 ہزار روپے اور دس گرام کی قیمت 41 ہزار روپے کی سطح پر آگئی

جمعہ 4 جولائی 2014 22:22

کراچی ،صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ،فی تولہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) گذشتہ چند دنوں سے پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 49 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار روپے سے کم ہوکر 41 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں جمعہ کو 2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1321ڈالر پر آگئی جس کے بعد پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی‘ لاہور‘ ملتان‘ اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 49ہزار روپے سے کم ہوکر 48ہزار 800روپے ہوگئی اسی طرح 172روپے کی کمی سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 41ہزار 828روپے ہوگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 740روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :