2 لڑکوں کی پٹائی کرنے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان گرفتار

جمعہ 4 جولائی 2014 22:49

2 لڑکوں کی پٹائی کرنے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان گرفتار

بولٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2014ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بولٹن نیوز کے مطابق عامر خان پر 2افراد کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے اور ان پر تشدد کرنے کا الزام ہے جس پر برطانوی پولیس نے انہیں گرفتار کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ان کے ہاتھوں پٹنے والے دونوں افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جھگڑا کی شروعات دونوں نوجوانوں کی جانب سے عامر خان کے دوستوں کی بے عزتی کرنے پر شروع ہوئی۔