ملک میں بجلی کی قلت تین ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگئی

ہفتہ 5 جولائی 2014 17:12

ملک میں بجلی کی قلت تین ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء ) ملک میں بجلی کی قلت تین ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگئی ۔ شہروں میں آٹھ سے دس دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق ہفتہ کے روز ملک میں بجلی کی پیداوار 14700 جبکہ طلب 17700 میگا واٹ رہی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ہائیڈل سے 5630 آئی پی پیز سے 5400 تھرمل سے 1920 اور پرائیویٹ سے 1750 میگا واٹ بجلی کی پیداوار رہی دوسری جانب بجلی کی قلت کے باعث لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت کے سحر و افطار کے اوقات میں بجلی بند نہ کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :