جیکولین فرنینڈس سلمان خان کیساتھ فلم ”کک“ کی عکس بندی مکمل ہونے پر اداس ہوگئیں

ہفتہ 5 جولائی 2014 17:33

جیکولین فرنینڈس سلمان خان کیساتھ فلم ”کک“ کی عکس بندی مکمل ہونے پر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کیساتھ فلم ”کک“ کی شوٹنگ مکمل ہونے پر اداس ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پر انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ بہت ہی خوبصورت یادیں لے کر میری سلمان کیساتھ فلم ”کک“ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی اور مجھے اداس کرگئی۔ انہوں نے لکھا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران سلمان اور دیگر عملے کیساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کبھی فراموش نہیں کرپاؤں گی۔۔

متعلقہ عنوان :