افغانستان ، نیٹوکے لیے ایندھن لے جانے والے چار سو ٹرکوں کو آگ لگادی گئی

ہفتہ 5 جولائی 2014 18:16

افغانستان ، نیٹوکے لیے ایندھن لے جانے والے چار سو ٹرکوں کو آگ لگادی ..

کابل(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایندھن لے جانے والے چار سو ٹرکوں کو آگ لگادی گئی ، دھماکہ ایک میگنیٹک بم کی مدد سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرکوں نے فورا آگ پکڑ لی،ادھر طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے بہادر جنگجوں نے کابل کے مغرب میں متعدد آئل ٹینکروں کو نذرِ آتش کردیا ہے جو غیر ملکی فوجیوں کو خوراک اور تیل سپلائی کرتے تھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کو تیل کی سپلائی کرنے والے ٹرک پارکنگ میں موجود تھے کہ حملہ کرکے انہیں آگ لگا دی گئی ،کابل پولیس کے ترجمان حشمت استانک زئی نے فرانسیسی خبررساں ادارے نے بتایاکہ گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب نجی کمپنی کے درجنوں ٹینکروں نے آگ پکڑ لی۔

ان کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،ایک ٹرک ڈرائیور جنت گل نے بھی فرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایاکہ میں اپنے ٹرک میں سو رہا تھا جب میں نے تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر میں فورا اس جگہ سے نکل گیا'۔کابل پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈائیریکٹر گل افغان ہاشمی نے بتایا کہ دھماکہ ایک میگنیٹک بم کی مدد سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرکوں نے فورا آگ پکڑ لی،دوسری جانب طالبان کی جانب سے اس واقعے کی ذمے داری قبول کرلی گئی ہے، جو اس سے قبل بھی افغانستان میں تیل سپلائی کرنے والے ٹرکوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق ہمارے بہادر جنگجوں نے کابل کے مغرب میں متعدد آئل ٹینکروں کو نذرِ آتش کردیا ہے ، جو غیر ملکی فوجیوں کو خوراک اور تیل سپلائی کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :