سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت دائر

ہفتہ 5 جولائی 2014 20:21

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت دائر

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء)جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد مظفر کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ وحید حسین کھوکھر کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ پولیس نے گلوبٹ پر فرضی برآمدگی ڈالی ہے جبکہ گلو بٹ کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے گلو بٹ وہاں سے گزر رہا تھا۔لہذا گلوبٹ کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔فاضل عدالت نے متعلقہ پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔