ارسلان افتخار چوہدری نے تھپڑ مارے جانے کی تردید کر دی

ہفتہ 5 جولائی 2014 20:27

ارسلان افتخار چوہدری نے تھپڑ مارے جانے کی تردید کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار چوہدری نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر جاری براہ راست پروگرام کے دوران سابق چیف جسٹس کے بیٹے کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے تلخ کلامی ہوئی تھی ، لیکن تھپڑ مارے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں ، اگر کوئی مجھے تھپڑ مارتا تو میں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی۔

یاد رہے کہ اُردو پوائنٹ نے کل شب معروف صحافی روٴف کلاسرا کے فیس بک سٹیٹس کے حوالے سے خبر دی تھی کہ نجی ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران مراد سعید نے ارسلان افتخار پر تھپڑوں کی بارش کر دی تھی۔ اُردو پوائنٹ نے اس خبر میں واضح طور پر بتایا تھا کہ خبر کا حوالہ معروف صحافی روٴف کلاسرا کا سٹیٹس ہے۔

متعلقہ عنوان :