پااکستان میں امدادی سرگرمیوں کیلئے 5کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے‘ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایف پی نے بنوں اور لکی مروت کے اضلاع میں بے گھر خاندانوں کو پندرہ دن کا راشن فراہم کیا ہے‘مس کاسترو

ہفتہ 5 جولائی 2014 21:13

پااکستان میں امدادی سرگرمیوں کیلئے 5کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے‘ڈبلیو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) پاکستان میں خوراک کے عالمی پروگرام کو ملک میں امدادی سرگرمیوں کیلئے سال کے اختتام تک پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں خوراک کے عالمی پروگرام کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر مس کاسترو نے کہا کہ اس میں حال ہی میں شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والی آبادی شروع میں نقل مکانی کرنے والے خاندان اور اپنے علاقوں کو واپس جانے والے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایف پی نے بنوں اور لکی مروت کے اضلاع میں بے گھر خاندانوں کو پندرہ دن کا راشن فراہم کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایف پی کے تقسیم کئے گئے خوراک کے تھیلوں میں گندم کا آٹا،دالیں، کھانا پکانے کا تیل اور آیو ڈین ملا نمک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :