ارسلان افتخار کی تعیناتی میں وفاقی حکومت کا کو ئی کردار نہیں تھا ، ہم حقوق کے لیے جمہویت کا رستہ اپنا یا ہے جبکہ دوسر ے بندوق اٹھانے کو فوقیت دے رہے،وزیر اعلی بلوچستان

ہفتہ 5 جولائی 2014 22:10

ارسلان افتخار کی تعیناتی میں وفاقی حکومت کا کو ئی کردار نہیں تھا ، ہم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کی تعیناتی ان کی درخواست پر کی گی گئی تھی اس میں وفاقی حکومت کا کو ئی کردار نہیں ان کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا گیا ہے ،بلوچستان میں مختلف سوچ رکھنے والے لوگ ہیں ہم حقوق کے لیے جمہویت کا رستہ اپنا یا ہے جبکہ دوسر ے بندوق اٹھانے کو فوقیت دے رہے ہیں ان سے بات چیت جاری ہے یہ نہیں کہا جاسکتا وہ کامیاب ہو ،ریکوڈیک منصوبے پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کرئے گی جبکہ نیشینل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ارسلان افتخار نے استعفی دیدیاہے اب منفی پروپیگنڈہ بند ہونا چاھیے ،چوہدری شجاعت حسین کے احتاجی دھرنوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ذاتی تعلق اپنی جگہ قائم ہے ،ہم نے تحفظ پاکستان کی ترمیم کے بعد حمایت کی ہے وہ ہفتہ کو بلوچستان ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک اور میر حاصل بزنجو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ خطے میں جب تک امن وامان کا مسلئہ حل نہیں ہوتا تب تک ہمارے ہا ں حالات خراب رہیں گے ہم ایرن اور عراق جانے والے زائرین کے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے جس کے اخراجات وفاقی اور صوبائی حکومت برداشت کریں گے اور امن امان قائم کیے بغیر صوبے میں مردم شماری نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ ریکو ڈیک کا منصوبہ عالمی عدالت میں ہے اس پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کا م کریں گے اور ارسلان افتخار کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا گیا ہے نیشینل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ارسلان افتخار کی تعیناتی میں مرکزی حکومت کا کوئی تعلق نہیں اور نہ یہ کوئی الیکشن ڈیل کا نتیجہ تھا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل و وسائل کے حل میں ہمیشہ فرنٹ لائن رہی ہے ہم جمہوری لوگ ہیں کسی بھی مسئلہ کو زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بناتے ہم بلوچستان کے مفاد کو نقصان نہیں پہچنے دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پیپلز پارٹی کے دور حکومت اور اب واضع فر ق ہے حالات میں بہتری آئی ہے

متعلقہ عنوان :