حافظ آباد میں ظلم و بر بریت کی ایک اور داستان،نیم پاگل گھریلو ملازم نے اپنے مالک کے ڈیڑھ سالہ بچے کو گلہ دبا کر قتل کر دیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 22:16

حافظ آباد میں ظلم و بر بریت کی ایک اور داستان،نیم پاگل گھریلو ملازم ..

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) حافظ آباد میں ظلم و بر بریت کی ایک اور داستان،نیم پاگل گھریلو ملازم نے اپنے ہی مالک کے ڈیڑھ سالہ بچے کو دانتوں سے چبانے اور گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں کولو تارڑ میں محمد زبیر شخص نے اپنے گھر محمد حنیف نامی شخص ملازم رکھا ہوا تھا ،ملزم محمد حنیف اپنے مالک کے ڈیڑھ سالہ بچے سلیمان کو بہانے سے گھر سے باہر لے گیاجہاں ملزم نے بچے کا گلہ دبانے کے ساتھ ساتھ اسے دانتوں سے بری طرح چبا ڈالا جس سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیااور بعدازاں بچے کو گھر کے قریب ہی پھینک دیا ،بچے کے کافی دیر تک نہ ملنے پر جب اس کے گھر والوں نے اسکی تلاش کی تو وہ گھر کے قریب مردہ حالت اور خون میں لت پت پڑا ہوا تھا۔

اہلخانہ نے واقعہ کی فوری اطلاع پولیس تھانہ ونیکے تارڑ کو دی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقتول کے اہلخانہ اور پولیس کے مطابق ملزم کا زہنی توازن ٹھیک نہیں لیکن بچے کے قتل کی وجہ بھی سمجھ میں نہیں آرہی۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :