اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 9 فلسطینی شہید

پیر 7 جولائی 2014 11:59

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 9 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) فلسطین کی مقبوضہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہو گئے۔ غیرم ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے مقبوضہ غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 9 کارکن شہید ہو گئے۔

القسام بریگیڈ نے اپنے ایک جاری بیان میں 7 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج کیمپ پر بمباری کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی صیہونی ریاست کے اندر کسی یہودی بستی کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کے جاسوس طیاروں کی جانب سے بیت حانون بلدیہ اور السودانیہ ریجن میں میزائل داغے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نھیں ہوئی۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے 3روز قبل بھی غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر فائرنگ کر کے 7 افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا جب کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :