پاکستان اور چین نے بجلی پیدا کرنے کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی

پیر 7 جولائی 2014 14:26

پاکستان اور چین نے بجلی پیدا کرنے کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحق کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بیجنگ میں چین کے سرکاری اداروں، خودمختار کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد نے چینی کمپنیوں سے سربراہان سے ملاقات کے دوران کوئلے اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی تجاویز کو حتمی شکل دی جبکہ وزیراعلی پنجاب نے چائنیز حکام سے پنجاب میں کچرے سے بجلی بنانے کے پراجیکٹ پر بھی بات کی جبکہ چینی کمپنیوں نے واٹر کلیننگ پراجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی اور اس شعبے میں پاکستانی ماہرین کو ٹریننگ دینے کی بھی پیش کش کی۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا دورہ چین کے حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے، پاکستان چین کے ساتھ مضبوط معاشی دوستانہ تعلقات چاہتا ہے جو دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :