امیتابھ اور ابھیشک فٹبال کے مداح نکلے

پیر 7 جولائی 2014 15:31

امیتابھ اور ابھیشک فٹبال کے مداح نکلے

ممبئی (ااُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ دنیا بھر کی دلچسپیوں کا مرکز بنا ہے ہوا ہے، ایسے میں بالی وڈ اس سے علیحدہ کیسے رہ سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن فٹبال کی سرزمین برازیل کا رخ کر رہے ہیں۔امیتابھ بچن کو فٹبال سے کتنی دلچسپی ہے اس کا علم تو نہیں لیکن ان کے حالیہ ٹوئیٹ کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ وہ بھی برازیل کے خمار میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے لکھا ہے کہ ’برازیل اور کولمبیا کا میچ جاری ہے۔ ڈسٹرب نہ کریں۔اگلے ہی ٹوئیٹ میں انھوں نے جلی حروف میں برازیل کی جیت کی پیش گوئی کی۔امیتابھ بچن کے بیٹے اور معروف اداکار ابھیشیک بچن فٹبال کے بڑے مداح ہیں اور وہی اس سفر کے میر کارواں ہوں گے۔وہ اپنے والد کو ساتھ لے کر ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل دیکھنے برازیل جا رہے ہیں اور دونوں اس سفر کے لیے بے حد پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :