سنکیانگ میں مسلمانوں پر روزہ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی چین مذہبی آزادی کا قائل ہے ‘ چینی سفیر

پیر 7 جولائی 2014 23:08

سنکیانگ میں مسلمانوں پر روزہ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی چین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء) چین کے سفیر سنوی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں پر روزہ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی چین مذہبی آزادی کا قائل ہے ‘ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں پاکستان کی بھرپور مدد کریں گے۔ یہ آپریشن پاکستان کی اپنی قومی سلامتی اور استحکام کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یہاں متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیئے گئے افطار کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں پاکستان نے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا ہے یہ پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام اور اپنی حکمت عملی کے تحت ہے چین کے پاکستان کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مکمل سپورٹ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں مسلمانوں پر روزہ رکھنے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں چین مذہبی آزادی کا قائل ہے اور اسی پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :