ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، وزیر اعظم نواز شریف

بدھ 9 جولائی 2014 16:03

ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا , آئی ڈی پیز ہمارے بھائی ہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے  متعلقہ حکام آئی ڈی پیز کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں شمالی وزیرستان آپریشن سمیت دیگر امورپرزیرغورآئے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کی توجہ آئی ڈی پیز کے مسائل کی طرف دلائی جس پر وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے دہشتگردوں خلاف آپریشن شروع کیا انہوں نے کہاکہ آئی ڈی پیز ہمارے بھائی ہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے اس موقع پروزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئی ڈی پیز کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :