ابوبکرالبغدادی کی خلافت نہ ماننے والے 13علماء کے قتل کا انکشاف

بدھ 9 جولائی 2014 18:39

ابوبکرالبغدادی کی خلافت نہ ماننے والے 13علماء کے قتل کا انکشاف

جنیوا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) اقوام متحدہ کے ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ عراق میں شدت پسند گروپ الدولة الاسلامی (داعش)نے خلافت کے اعلان کے بعد اپنے ہم عقیدہ متعدد مذہبی رہنماؤں کو قتل کردیاجن میں 13 نمایاں علماء بھی شامل ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے مذہبی آزادی اور عقائد کے ماہر ہینر بیلفلیٹ نے کہاکہ ان علماء کوداعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی خلافت نہ ماننے، اطاعت نہ کرنے اور اختلافات رائے دیکھنے پر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ داعش نے سب سے پہلے اس مسجد کے امام کو قتل کیا جس میں البغدادی نے جمعہ کے روز اپنی خلافت کا پہلا خطبہ دیا۔ محمد المنصوری نامی اس امام مسجد اور عالم دین کو 12 جون کو اس وجہ سے قتل کردیا گیا کہ اس نے البغدادی کی اطاعت سے انکار کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق 12 دیگر علماء کو 14 جون کو قتل کیا گیا۔ پروفیسر ہینر کا کہنا تھا کہ اس قتل عام کا مقصد دیگر علماء اور مذہبی رہنماؤں کو پیغام دینا ہے کہ وہ البغدادی کے خلاف بات نہ کریں اور اس کی حمایت اور اطاعت کری۔

متعلقہ عنوان :