مسجد نبوی میں رواں سال 50 ہزار سے زائد افراد اعتکاف کریں گے‘ آن لائن رجسٹریشن شروع

جمعرات 10 جولائی 2014 15:43

مسجد نبوی میں رواں سال 50 ہزار سے زائد افراد اعتکاف کریں گے‘ آن لائن ..

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) مسجد نبویمیں اس سال 50 ہزار سے زائد افراد اعتکاف کریں گے ۔انتظامیہ نے خواہشمند افراد کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے اپنی ویب سائٹ پر لنک بنا دیا ۔

(جاری ہے)

اعتکاف کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ا نتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں‘مسجد میں صفائی برقرار رکھیں‘ دوسروں کی عبادت میں مخل نہ ہوں‘ موبائیل فون پر باتیں کرکے دوسروں کو تکلیف نہ دیں‘مسجد کے شمالی حصے میں اعتکاف کے لیے مختص جگہ پر ہی بیٹھیں‘ مسجد کی دیواروں کے ساتھ کپڑے نہ لٹکائیں‘ قرآن کریم کی الماریوں ‘ مسجد کے فرش پر پڑے قالینوں او ر آب زم زم کے کولروں کی جگہ تبدیل نہ کریں‘ مسجد کی راہد اریوں میں قیام نہ کریں‘ خواتین کی عبادت کے لئے مختص حصوں کی پارٹیشن کے قریب نہ جائیں ‘ نماز تہجد کے وقت نہ سوئیں اور شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان پر مسجدمیں اپنی جگہ کی صفائی کر کے اسے فوری طور پر خالی کردیں ۔