پاکستان تحریک انصاف نے شاہ فرمان کی خراب کارکردگی کو تسلیم کرلیا پارٹی قیادت بھی خوش نہیں تھی ، ذرائع

جمعرات 10 جولائی 2014 16:02

پاکستان تحریک انصاف نے شاہ فرمان کی خراب کارکردگی کو تسلیم کرلیا پارٹی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے شاہ فرمان کی خراب کارکردگی کو تسلیم کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ایک سرکردہ رہنما نے بتایا کہ پارٹی قیادت شاہ فرمان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھی اور ان کی بحیثیت وزیر اطلاعات خراب کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات متواتر منظر عام سے غائب رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس وہ اسلام آباد میں ٹی وی اینکرز سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کے اداروں کے سامنے پارٹی کا موقف زیادہ موٴثر انداز سے پیش کرنے کے ذمہ دار تھے شاہ فرمان سے اس حوالے سے متعدد بار کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔