بھارت میں ہوٹل ملازم نے دوکروڑمالیت کی لیمبورگنی دیوار سے ٹکرا دی

جمعرات 10 جولائی 2014 18:15

بھارت میں ہوٹل ملازم نے دوکروڑمالیت کی لیمبورگنی دیوار سے ٹکرا دی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک فائیوسٹار ہوٹل کے ملازم نے ایک انتہائی مہنگی سپورٹس کار لیمبورگنی گلارڈو کو پارکنگ کی کوشش کے دوران دیوار سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں بیش قیمت گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے لی میریڈین ہوٹل کے سامنے ہونے والے ا س حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

گاڑی کے ڈرائیور نپون مگلانی نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ یہ گاڑی اس سے پہلے بھی کئی بار ہوٹل کے ملازمین نے پارک کی ہے۔ مگلانی نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ گاڑی اپنے دوست سے ادھار لی ہوئی تھی اور وہ پچھلے جمعرات سے اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ڈرائیور نپون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ہوٹل اور اس کے ملازم ارون کمار کے خلاف پولیس کیس درج کروا دیا ہے مگر انتظامیہ اس حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نپون کا دعوی ہے کہ گاڑی کی مرمت پر ایک اندازے کے مطابق دو کروڑ روپے خرچ آئیگا۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل ملازم گاڑی کو پارکنگ سے نکال کر ہوٹل کے پورچ پر لے کر آتا ہے اور اس کے بعد تھوڑی دیر کیلئے گاڑی سے باہر نکلتا ہے۔ اس کے بعد گاڑی میں واپس آنے کے بعد وہ غیر ارادی طور پر انتہائی تیزی سے گاڑی آگے بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کے ایک ساتھی کو اپنی جان بچانے کیلئے ایک طرف چھلانگ لگانی پڑتی ہے، جس کے بعد گاڑی دیوار سے جار ٹکراتی ہے جس کے باعث ایک ہوٹل ملازم بھی زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :