صدرمملکت نے تحفظ پاکستان بل پر دستخط کردیئے، سیکیورٹی اداروں کو وسیع اختیارات مل گئے

جمعہ 11 جولائی 2014 11:27

صدرمملکت نے تحفظ پاکستان بل پر دستخط کردیئے، سیکیورٹی اداروں کو وسیع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے تحفظ پاکستان بل 2014 پر دستخط کردیئے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اتفاق رائے سے منظور ہونے والے تحفظ پاکستان بل پر صدر ممنون حسین نے بھی دستخط کر دیئے جس کے بعد تحفظ پاکستان بل تحفظ پاکستان ایکٹ 2014 بن گیا جس کا اطلاق آئندہ 2 سال کے لئے اور فوری نافذ العمل ہوگا۔

(جاری ہے)

تحفظ پاکستان ایکٹ کے اطلاق کے بعد سیکیورٹی فورسز کو وسیع اختیارات حاصل ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز کو وارنٹ کے بغیر ملزمان کو گرفتار کرنے کا اختیار ہوگا جبکہ ملزمان کو 90 روز تک حراست میں رکھا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :