نجم سیٹھی نے مستقل چیئرمین بننے کا نسخہ تلاش کرلیا
جمعہ 11 جولائی 2014 14:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) نجم سیٹھی نے مستقل پی سی بی چیئرمین بننے کا نسخہ تلاش کرلیا، عبوری دور میں بھی ایک ماہ کا ایڈہاک راہ ہموار کردے گا، حتمی فیصلہ جمعے کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے نوٹیفکیشن میں عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو ختم کرکے جمشید علی شاہ کو ایک ماہ کیلیے چیئرمین پی سی بی اور الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا، جسٹس(ر) جمشید علی شاہ اس سے قبل بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی کی سربراہی اور نئے آئین کی تیاری کیلیے کام کرچکے ہیں، اب انھیں حال ہی میں منظور کیے جانے والے آئین کے تحت الیکشن کرانے کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔
دوسری طرف بظاہر تو نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے برطرف ہوئے لیکن انھیں مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ بناکر مستقل طور پر مسند سنبھالنے کا راستہ فراہم کردیا گیا، سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے برملا اپنی اس خواہش کا اظہار بھی کردیا،نجم سیٹھی نے کہاکہ ’’وزیر اعظم نے مجھے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا جو چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا‘‘۔
(جاری ہے)
یہ صورتحال نجم سیٹھی کو مستقل چیئرمین بنانے کیلیے انتہائی سازگار نظر آتی ہے،وہ 4 ڈپارٹمنٹل، اتنے ہی ریجنل اور چیف پیٹرن کے نامزد کردہ 2 افراد پر مشتمل 10رکنی باڈی میں پہلے ہی شامل ہیں،دیگر ارکان وزیر اعظم کی طرف سے نامزد کیے جانے والے ایک رکن نجم سیٹھی کو منتخب کرلیں گے،اس طرح انھیں ’’جمہوری ٹیگ ‘‘ حاصل ہوجائے گا۔
اس میں واحد رکاوٹ سپریم کورٹ کے گذشتہ روز کے ریمارکس نظر آتے ہیں جن میں نجم سیٹھی کی نامزدگی پر دوبارہ غور کرنے کیلیے کہا گیا، اگر حکومت نے عدالتی تحفظات کو دور کرنے کیلیے کوئی دوسرا آپشن دینے کی حامی بھرلی تو معاملہ بگڑ جائیگا، اسی صورت میں جمعرات کو ہونے والی پیش رفت کالعدم بھی ہوسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.