بھارت میں دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پُل کی تعمیر

جمعہ 11 جولائی 2014 17:02

بھارت میں دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پُل کی تعمیر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) بھارت نے دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پُل تعمیر کرنےکی تیاری شروع کر دی ہے۔ ہمالیہ کے پہاڑوں پر بھارتی انجینئر دنیا کے سب سے اونچا پُل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ایفل ٹاورسے بھی 35 میٹر بلند ہوگا۔

(جاری ہے)

تکمیل کے بعد پل کی اونچائی ایک ہزار ایک سو 77 فٹ ہوگی۔ مجوزہ ریلوے برج کی لمبائی ایک ہزار تین سو میٹر بتائی گئی ہے، پروجیکٹ کی تیاری میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی لاگت آئے گی ۔یہ منصوبہ 2016 میں مکمل ہوگا۔ دنیا کے سب سے بلند ریلوے پُل کا اعزاز اس وقت چین کے پاس ہے جو 2 سو 75 میٹر بلند ہے۔

متعلقہ عنوان :