پی بی اے نے پیمرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعہ 11 جولائی 2014 20:26

پی بی اے نے پیمرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) پی بی اے نے پیمرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی ا ے) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا ) کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے جس میں وفاق،قائم مقام چیرمین پیمرا اور دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پیمرا اپنے اختیارات اور فیصلوں میں حکومت سے ہدایت لینے کی پابند نہیں جبکہ پیمرا نے ایسا کرکے اپنے اختیارات پر ضرب لگائی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا غیر فعال،غیر منظم ہوچکا جبکہ اس کے ممبران کے درمیان بھی گروپ بن چکے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قائم مقام چیرمین پیمران کا تقرر غیر قانونی قرار دے اور چیرمین سمیت ممبران کا تقرر بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :