امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے حکام کی غیر ذمہ داری کا پول کھل گیا،لیبارٹری سے جان لیوا اسمال پوکس وائرس کے 60 سال پرانے سیمپلزبرآمد

جمعہ 11 جولائی 2014 21:05

امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے حکام کی غیر ذمہ داری کا پول ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء)امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی لیبارٹری سے جان لیوا اسمال پوکس وائرس کے 60 سال پرانے سیمپلز ملے ہیں ، جس نے ادارے کے حکام کی غیر ذمہ داری کا پول کھول دیا۔ایک عالمی معاہدے کے مطابق اسمال پوکس وائرس کے سیمپل صرف اٹلانٹا کی انتہائی محفوظ لیب یا پھر روس کے بائیوٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر میں ہی اسٹور کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہلی بار ہے کہ ایسے جان لیوا سیمپلز ان دو اداروں کے علاوہ کہیں اور سے ملے ہوں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چھوٹی چھوٹی 6 شیشیوں میں بند اسمال پوکس کے یہ سیمپلز امریکا کی فیڈرل ہیلتھ ایجنسی کے اسٹوریج روم میں رکھے تھے ، تقریباً 60 سال پرانے ان سیمپلز میں اسمال پوکس وائرس ڈی این اے کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے ،لیکن یہ اب بھی فعال ہیں یا نہیں، اس کا پتہ مزید تحقیق سے لگایا جائے گا۔