قومی کرکٹرز نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل پر نظریں جمالیں

ہفتہ 12 جولائی 2014 16:26

قومی کرکٹرز نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل پر نظریں جمالیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) قومی کرکٹرز نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل پر نظریں جمالیں،بعض کرکٹرز جرمنی اور کچھ نے آرجنٹائن کو فائنل کے لئے فیورٹ قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے شائقین کی طرح قومی کرکٹرز بھی فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل کے شدت سے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ کرکٹرز میزبان برازیل کو سیمی فائنل میں بڑے مارجن سے شکست دینے کی وجہ سے جرمنی کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

جبکہ بعض کرکٹرز اسٹار فٹ باوٴلر لائنل میسی کی وجہ سے آرجنٹائن کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چوبیس سال بعد فائنل میں پہنچنے والی ارجنٹائن ٹیم ہی ورلڈ کپ ٹرافی کی حقدار ٹھرے گی۔کبھی کبھار فٹ بال کھیل کر لطف اندوز ہونے والے قومی کرکٹرزکی پیش گوئیاں کس حد تک درست ثابت ہوتی ہیں اس کا پتہ فائنل میں ہی چلے گا۔