امریکہ، روس، پاکستان اوراسرائیل ایٹمی طاقت ہونے کے باوجودخطرات سے دوچارہیں،ایران

پیر 14 جولائی 2014 12:23

امریکہ، روس، پاکستان اوراسرائیل ایٹمی طاقت ہونے کے باوجودخطرات سے ..

تہران(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا خواہاں نہیں ہے اور اس کا خیال ہے کہ کوئی بھی ملک، ایٹمی ہتھیار رکھ کر اپنی سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایران، ایٹمی ہتھیاروں کے درپے نہیں ہے اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار ایران کے مفاد میں ہے، محمد جواد ظریف نے بعض ممالک امریکہ، روس، پاکستان اور صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہونے کے باوجود یہ ممالک، خطروں سے دوچار ہیں اور گیارہ ستمبر کے واقعہ سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ جوہری ہتھیار، فوجی طاقت شمار نہیں ہوتے کہ جن سے سلامتی کا تحفظ کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے کسی اور طریقے کی ضرورت ہے اور ایران بھی اسی طریقے کا خواہاں ہے۔