کامونکی میں گھریلو جھگڑے پر چچا نے پر کرنٹ لگا کر 3 بھتیجوں کی جان لے لی
پیر 14 جولائی 2014 13:06
کامونکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) گاؤں راجہ میں معمولی گھریلو جھگڑے سفاک چچا نے کرنٹ لگا کراپنے 3 بھتیجوں کی جان لےلی جب کہ 2 بھتیجوں اور ان کی ماں کی حالت تشویشناک ہے۔
(جاری ہے)
کامونکی کے علاقہ گاؤں راجہ میں اکبر نامی شخص کا اپنے چھوٹے بھائی رمضان سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور آج صبح جب اکبر مزدوری کے لیے گیا تو رمضان نے اس کے 5 بچوں ایک سالہ عمان، 4 سالہ مہک، 8 سالہ لقمان، 6 سالہ منزہ اور9 سالہ طیب اور ان کی والدہ نادیہ عرف رانی کو کرنٹ لگا دیا جس کے باعث 3 بچے طیب، منزہ اور عمان موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ماں اور 2 بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کامونکی لے جایا گیا، حالت غیر ہونے پر انہیں مرید کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.