خیرپور ‘ زائرین کی گاڑی الٹ گئی،2 افراد جاں بحق ‘آٹھ زخمی

پیر 14 جولائی 2014 15:23

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) خیرپور کے قریب صوفی بزرگ سچل سرمست کے عرس سے واپس جانے والی زائرین کی گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق پیرجوگوٹھ جانے والی زائرین کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق پیرجوگوٹھ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :