بھارتی صحافی کی حافظ سعید سے ملاقات، کانگریس کی راجیہ سبھا میں بدترین ہنگامہ آرائی

پیر 14 جولائی 2014 17:07

بھارتی صحافی کی حافظ سعید سے ملاقات، کانگریس کی راجیہ سبھا میں بدترین ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید اور بھارتی صحافی وید پرتاپ ویدک کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد بھارت کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ، اپوزیشن جماعت کانگریس نے راجیہ سبھا(سینیٹ) میں خوب ہنگامہ کیا،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت میں حکمراں حماعت بی جے پی کے حامی اور یوگا استاد رام دیو کے قریبی ساتھی وید پرتاب کی حافظ سعید سے ملاقات کو بھارتی اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لیا ، معاملہ سوشل میڈیا سے نکل کر بھارت کے ایوانوں تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعت کانگریس نے راجیہ سبھا میں اتنا ہنگامہ کیا کہ اجلاس ملتوی کرنا پڑا جبکہ کانگریس رہنماؤں نے رام دیو اور پرتاپ ویدک کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی نے صحافی وید پرتاب سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوال اٹھایا ہے کہ وید پرتاب حکمراں اتحادی جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں یا وزیر اعظم مودی کی، یوگا استاد اور بی جے پی کے حامی رام دیو نے وضاحت کی ہے کہ یہ ملاقات ایک صحافی کی حیثیت سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :