کراچی کے تمام شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں عید سیزن شروع ہو گیا

پیر 14 جولائی 2014 17:48

کراچی کے تمام شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں عید سیزن شروع ہو گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) کراچی کے تمام شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں عید سیزن شروع ہو گیا، خریداروں کیلئے مارکیٹیں رات دیر گئے تک کھلنے سے شہر کی رونق میں اضافہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی مانیٹرنگ اور سکیورٹی پلان پرعمل در آمد شروع کردیا ۔ ایم اے جناح روڈ ، جامع کلاتھ مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، صدر، لیاقت آباد، حیدری سمیت شہر بھر میں مارکیٹ ایسوسی ایشنز نے اپنی اپنی مارکیٹوں کی سیکورٹی کے لیے CCTVکمیرے نصب کر دیے جن کا کنٹرول متعلقہ پولیس تھانوں سے چلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

رات گئے بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی حاصل کرنے کے لیے تاجر رہنماسر گرم ۔ رمضان کے دوسرے عشرے کی ابتدائی میں عید شاپنگ کے لیے عوام خریداری مراکز کا رخ کر رہے ہیں ۔خصوصاً افطار کے بعد شاپنگ سینٹروں میں خواتین خریداری کا سیلاب امڈ آتا ہے، خریداروں کا رش دیکھتے ہوئے ملبوسات ، جوتے، جیولری اور میک اپ کا سامان فروخت کرنے والوں نے بھی چھریاں تیز کرلی ہیں ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں مردانہ ملبوسات30فیصد ، زنانہ45فیصد ، بے بی گارمنٹس22فیصد مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں جب کہ لوکل جوتوں اور چپلوں کی قیمتوں میں بھی 40فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :