Live Updates

نواز شریف اور عمران خان کو سمجھاؤں گا وہ تصادم سے گریز کریں ،اس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، خورشید شاہ

پیر 14 جولائی 2014 20:34

نواز شریف اور عمران خان کو سمجھاؤں گا وہ تصادم سے گریز کریں ،اس سے جمہوریت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہ اہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کو سمجھاؤں گا کہ وہ تصادم سے گریز کریں۔ تصادم سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان سے جلد از جلد رابطہ کرکے ان کو قائل کرنے کی کوشش کروں گا کہ وہ مفاہمت کی سیاست کریں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو یوم آزادی پر لانگ مارچ نہیں کرنا چاہیے یہ مناسب نہیں ہے تاہم اگر پھر بھی عمران خان بضد ہین او راپنے فیصلے پر قائم رہتے ہیں تو حکومت کو فہم و فراست کا راستہ نکالنا چاہیے جس سے ٹکراؤ کی صورتحال پیدا نہ ہو انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں سب کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔

پر امن احتجاج کا حق تحریک انصاف کو بھی ہے اگر کسی مرحلے پر جاکر تشدد کا عنصر شامل ہوگیا ‘ حکومت او رعمران خان دونوں کو اس کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور ایسی کسی بھی صورتہال سے بچنے کیلئے دونوں رہنماؤں سے بات کروں گا اور درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کروں گا تاکہ تصادم نہ ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات